پیر، 11 نومبر، 2013

مکتبہ جبریل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک مختصر تعارف

الحمد للہ، اللہ کے فضل و احسان سے مکتبہ جبریل BETA  کے بعد اس کا پہلا آفیشل نسخہ تیار ہوگیا اور استعمال کے لئے علماء کرام و عزیز طلباء دین کی خدمت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ کوشش خاص طور پر تحقیق و تلاش میں بہت مفید ثابت ہوگی،اس مضمون میں آپ کے سامنے مکتبہ جبریل کی بنیادی خصوصیات کا مختصر تعارف پیش کیا جائے گا۔
 

کتابوں کا شجرہ

مکتبہ کو کھولنے کے بعد دائیں جانب آپ کو ذیل میں دی گئی تصویر کے مطابق مکتبہ میں موجود کتابوں کا شجرہ نظر آئے گا۔


اس کے بعد شجرہ سے ڈبل کلک کرکے کتاب کھولیں ۔ اگر آپ کے پاس پی ڈی ایف فائلیں موجود ہیں تو کتاب پڑھنے کے لئے پی ڈی ایف ویور  بہت مناسب رہے گا۔  اگر پی ڈی ایف فائل نہ ہو تو آپ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں یا کتاب کو یونی کوڈ ویور میں بھی کھول سکتےہیں۔مگر اکثر کتابوں کی صرف فہرست ہی ٹائپ شدہ ہے اس لئے تلاش میں تو فائدہ رہے گا، مگر پڑھنے کے لئے آپ کے پاس پی ڈی ایف کا ہونا ضروری ہے۔ ذیل میں دی گئی تصویر میں "تفسیر عثمانی" کی  پہلی جلد کھلی ہوئی ہے، دائیں جانب  کتاب کی فہرست سےموضوعات تک رسائی  ہو سکتی ہے۔
 


اگر کتاب  کی پی ڈی ایف موجود نہیں ہوگی تو درج ذیل پیغام آئے گا، جس میں موجود  اختیارات استعمال  کیے جا سکتے ہیں۔
 
 

کتابوں میں تلاش کرنا

 
کتابوں میں تلاش کے لئے  ٹول بار میں موجود تلاش کے بٹن پر کلک کریں جیسا کہ اوپر دکھایا گیا ہے۔ کلک کرنے پر آپ کو درج ذیل ڈائیلاگ نظر آئے گا۔ اس ڈائلیلاگ میں موجود اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے آپ مکتبہ میں تلاش کر سکتے ہیں۔
 


تلاش کے نتائج نیچے موجود "نتائج تلاش" والے حصے میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے، جن پر کلک کرکے آپ تفصیل دیکھ سکتے ہیں، اور ڈبل کلک کرکے کتاب کو اسی صفحے سے کھول سکتے ہیں۔
 

 

تحقیقات بنانا

اگر آپ کو کافی کتابوں سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے اور آپ ان کو ایک جگہ اکھٹا کرکے ایک تحقیق بنا کر ورڈ  کی فائل میں برآمد کرنا چاہتے ہیں، تو اس کے لئے ایک تحقیق بنانی ضروری ہے۔ تحقیق بنانے کے لئے تحقیقات کے حصے میں جائیں اور ذیل میں دی گئی تصویر کی طرح ایک نئی تحقیق بنا لیں:
 


تحقیق بنانے کے بعد دوبارہ تلاش کے نتائج والے حصے میں آئیں اور مطلوبہ نتیجے پر دائیں کلک کرکے  نئی بنائی گئی تحقیق میں بھیج دیں۔ ذیل میں تصویر سے تفصیل معلوم ہو جائے گی۔
 


اسی طرح تحقیق میں بھیجنے کا اختیار  کتاب کے اندر اور پری ویو سے بھی ہے  جیسا کہ ذیل میں دکھایا گیا ہے۔ کتاب اور پری ویو سے ایک اضافی خصوصیت یہ ہوگی کہ آپ کسی خاص عبارت کو منتخب کرکے بھیج سکتے ہیں جو بطور  ٹائٹل میں استعمال ہو جائے گی۔
 



 



تحقیق میں صفحات چاہے جہاں سے  بھی بھیجے جائیں ، صرف موجود ہ صفحہ ہی استعمال ہوگا، مگر آپ تحقیقات والے حصے میں جاکر ایک جز کو منتخب کر کے ترمیم کر سکتے ہیں، ذیل میں دی گئی تصویر سے تفصیل حاصل ہو جائے گی
 
 

اس کے بعد تحقیق کو ورڈ  میں بر آمد کیا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ کسی ایسے ساتھی کو اپنی تحقیق  پہنچانا  چاہیں جس کے پاس مکتبہ جبریل موجود ہو تو آپ ایکس ایم ایل میں بر آمد کرکے انہیں بھیج سکتے ہیں جو وہ اپنے پاس درآمد کر لیں گے۔  ایکس ایم ایل فائل کا حجم انتہائی کم ہوگا۔
 
 

تعلیقات کا  اضافہ کرنا

بعض اوقات کتابوں کے مطالعے کے دوران آپ کسی صفحے پر اپنی یاداشت کے لئے کوئی تعلیق لگانا چاہیں تو وہ تعلیقات والے حصہ سے ممکن ہے ۔ آپ تلاش والے ڈائیلاگ سے اپنی  تعلیقات میں تلاش بھی کر سکتے ہیں۔ اس طرح  الحمد للہ آپ کے مطالعہ کے نکات بھی محفوظ ہوتے جائیں گے۔

 


 ڈاؤن لوڈ

اس خصوصیت سے آپ کو ان شاء اللہ مکتبہ میں اضافہ کی جانے والی کتابیں حاصل ہو جایا کریں گی، آپ  مکتبہ کو جیسے ہی چلائیں گے تو اگر کوئی نئی کتاب مکتبہ میں شامل ہوئی ہے  اور آپ کا انٹرنیٹ کا کنکشن صحیح کام کر رہاہے تو سافٹ وئیر آپ کو بتائے گا کہ یہ نئی کتابیں دستیاب ہیں کیا آپ مکتبہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں، اس طرح آپ تک نئی کتابیں پہنچتی رہیں گی۔ ذیل میں دی گئی تصویر کو ملاحظہ فرمائیں۔


 

مکتبہ کی ترتیبات

ٹول بار سے ترتیبات والا ڈائیلاگ کھول کر آپ مکتبہ کی ترتیبات مثلا  فونٹ، فونٹ سائز ، فولڈرز کی جگہیں تبدیل کر سکتے ہیں، ذیل میں تصویر ملاحظہ کریں:
 


 

 
ان شاء اللہ ہر خصوصیت کو استعمال کرنے کی تفصیل آئندہ مضامین میں پیش کی جائے گی۔ 

3 تبصرے:

  1. السلام علیکم
    جزاک اللہ تعالی ثاقب بھائی آپ نے اس ہیلپ اور تعارف کو لکھنا شروع کر کے ایک اہم ضرورت کو پورا کیا ہے ۔ شکریہ

    جواب دیںحذف کریں
  2. بهت شكريه ايك اهم ضرورت كي بهر پوري ہے

    جواب دیںحذف کریں

تبصرہ صرف مکتبہ اور موضوع سے متعلق ہی فرمائیں۔ غیر ضروری تبصرے پبلش نہیں کیے جائیں گے۔